نصیب کلینک ‘ با ادب، با ملاحظہ اور ہوشیار پاکستانی

Date:

Share post:

” مجھے الیکشن کروانے کے لیے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا،میں نے لوگوں کو 70 ہزار ووٹوں سے جتوایا، مجھے جینے کا کوئی حق نہیں،مجھے غلط کام کرنے کے لیے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں”کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ

اگر آپ نے پی ٹی وی کو بلیک اینڈ وائٹ سے رنگین ہوتے ہوئے دیکھ رکھا ہے اور ایک گزرے ہوئے گولڈن دور کے ڈراموں کے دل دادہ رہ چکے ہیں تو نا ممکن ہے کہ آپ نے میری دانست میں دو بہترین تماثیل کو بھلا دیا ہو گا . ایک تو ڈرامہ سیریز با ادب، با ادب، با ملاحظہ تھی جو کراچی ٹی وی کی پیش کش تھی اور اس کو تحریر ہمارے بچپن کی ایک خوبصورت یاد مرحوم اطہر شاہ خان المعروف جیدی نے کیا تھا. اس کی ہدایات حیدر امام رضوی نے دی تھیں کہ ایک مایہ ناز ہدایت کار اس میں اداکار کے طور پر جلوہ گر تھے. قاسم جلالوی نے مرکزی کردار کس کمال سے نبھایا تھا. جی ہاں وہی جنھوں نے محلاتی سازشوں کے تحت تخت پر قبضہ کر کے ظل الٰہی کا خطاب حاصل کیا تھا. اس کے مکالمے اس قدر برجستہ تھے اور سیاست کی نیرنگی پر اتنا کاٹ دار تبصرہ تھے کہ مجھ جیسی کم ہمّت میں یہ سکت نہیں کہ مثال کے طور پر بھی یہاں ان کا حوالہ دے سکوں.

تاہم ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے اور ایک لکھاری اور صحافی ہونے کے ناطے میں اپنے دونوں لائسنسس یعنی پریکٹس کا اور کریٹو/تخلیقی لائسنس استعمال کر سکتی ہوں پھر پی ٹی وی سے پرانا قلبی تعلق بھی ہے . بعْض اَوقات کوئی آرزو یا دعا اس ڈھب سے پوری یا قبول ہوتی ہے کہ اپنی چاہت سے خوف آنے لگتا ہے . سال ہا سال سے میں جنسی اور تولیدی صحت اور جذباتی صحت کے حوالے سے پاکستانی معاشرے میں براجمان سٹیگما اور خاموشی کی غیر سرکاری ‘ غیر آزادانہ اور غیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ حکمتِ عملی پر ناخوش اور متفکر تھی . سوچا نہ تھا کہ کبھی عدالتوں میں ہائی پروفائل کیس میں عورت کی ماہواری / حیض اور مینو پاز سے جڑے مسائل پر جرح ہوگی. اردو میڈیا اور اخلاق کے ٹھیکے داروں (جو کالم نویس’ اینکرزوغیرہ کے روپ میں بھی نظر آتے ہیں) کی معرفت مرکزی دھارے میں شامل ہوگی .

بات چلی تھی پی ٹی وی کے ڈراموں کی تو یاد آرہے تھے امجد اسلام امجد ‘ وارث ‘ سمندر ‘دہلیز جیسی ڈراموں کی سیریز اور دیگر مقبول ایوارڈ یافتہ ڈراموں کے تخلیق کار جن کی پہلی برسی دس فروری کو گزری ہے . دیگر ڈراموں میں ان کا ایک شہکار ڈرامہ یا نصیب کلینک تھا. جس کے کہانی کار اور ہدایت کار کنور آفتاب احمد تھے . لاہور ٹی وی کے اس بلیک اینڈ وائٹ ڈرامے میں مرحوم سلیم ناصر ‘ مرحومہ رومانہ ‘شجاعت ہاشمی ‘ ایوب خان ‘ ثمینہ احمد ‘ جمیل فخری اور ثروت عتیق نے تو لاجواب ایکٹنگ کی ہی تھی لیکن کیا بات تھی اورنگزیب لغاری کی جنھوں نے ایک معالج کا کردار ادا کیا تھا. جب فلمی ڈائریکٹر کا کردار ادا کرنے والے سلیم ناصر ان کے سامنے مریض کے روپ میں آجاتے ہیں تو وہ اپنی خواہش کا بر ملا اظہار کر دیتے ہیں کہ وہ ایکٹنگ کرنا چاہتے ہیں . اب سر جن اگر ایکٹر بننا چاہے اور کلینک میں وسائل ناپید ہوں تو ایک زہین آدمی وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت جانے گا . بہر کیف سلیم ناصر اس” شفا خانے ” سے ایک “پاگل مریض ” کی نقل اتارتے ہو ئے بهاگ جانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں. یہیں پر ڈرامہ ختم ہو جاتا ہے . ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں جاتے ہیں آزاد رہتے ہیں یا پکڑے جاتے ہیں. سوچتی ہوں ہم پچیس کڑوڑ’ بیشتر جہالت کا نچوڑ— مراعات یافتہ کی نظر میں ‘ زبان بندی کے عادی ‘ زبان کھنچ جانے کے خوف سے لرزہ بھی ‘ عدل ‘انصاف ‘ روٹی’ کپڑا ‘ مکان اور بنیادی انسانی وقار سے محروم کہاں جائیں گے ؟

پاکستان ہمارا یا نصیب کلینک کا ایک سین بن گیا ہے .

مشتری ہوشیار باش

میرا جسم میری مرضی -میری ماہواری میری مرضی

میرا ذہن میری مرضی -میری خودکشی میری مرضی

اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ سسپنس سے بھر پور فلم پاکستان میں چل رہی ہے. میں نے ہمیشہ یہ لکھا اور کہا ہے کہ وطن عزیز کی بھیانک تاریخی حقیقتوں میں ضمیر کا اچانک جاگ جانا بھی رہا ہے.

یا الله ہمارے وطن پر رحم کر

آمین

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

spot_img

Related articles

Balaj Tipu Murder Case: Prime Suspect Teefi Butt’s Brother-In-Law Murdered In Lahore

LAHORE: In a tragic incident near the Muslim Town underpass in Lahore, Muhammad Javed Butt, the brother-in-law of...

Modernising & Reforming FBR

Pakistan, for the last many decades, has been grappling with the problem of raising adequate taxes to meetneeds of both the people and the state. The perpetualand burgeoning fiscal deficit, coupled...

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi Chairs The Meeting Of Special Committee For INGOs

Islamabad, August 31, 2024: Federal Interior Minister Mohsin Naqvi chaired a meeting of the Special Committee for INGOs...

Federal Minister For Interior Mohsin Naqvi Meets British Parliamentary Under-Secretary Of State Hamish Falconer

London August 15, 2024: Federal Minister for Interior Mohsin Naqvi met with British Parliamentary Under-Secretary of State (Middle...